https://andro.io/app/jameulfatawa
Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی for  Android – Latest Version & Features app icon
Android app profile

Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی for Android – Latest Version & Features

by

4.0 (0 ratings)
Power 100

Price

free

Version

Updated

Size

Bytes

Rate this app

How do you feel about Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی?

Thanks for your feedback!

> 2.2k

Monthly Downloads

~$900

Estimated Cost

Screenshots

About Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی

جامع الفتاوی کی خصوصیاتجیسا کہ عرض کیا گیا یہ مجموعہ علماء دیوبند کے فتاویٰ کو شخص اور آسان کر کے مرتبہ کیا .
گیا ہے۔ایسے ہی دلائل نیز مسائل کے تکرار سے بھی بقدر وسعت احتراز کیا گیا ہے تا کہ یہ مجموعہ معتبر و مستند ہونے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مسائل کو بھی اپنے اندر سمو سکے تاہم کہیں کہیں مسائل کا تکرار بھی ہو گیا ہے تو ایسا کسی اہم فائدہ کے تحت کیا گیا ہے جیسا کہ اہل ذوق مطالعہ کرتے ہوئے خود محسوس کریں گے۔ سوال وجواب میں بھی اختصار سے کام لیا گیا ہے لیکن اسی قدر جہاں تک مسئلہ نیز سائل کا مقصد سوال فوت نہ ہو تا ہم بعض معمولی طویل مسائل بھی قارئین ملاحظہ فرمائیں گے۔ عنوان کو بھی آسان اور قریب الفہم بنانے کی سعی کی ہے۔اگر کسی سوال و جواب میں مزید اختصار کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تو اختصارنہیں کیا گیا۔ اصل فتویٰ میں اگر کوئی سوال وجواب عربی یا فارسی میں ہے تو اس کا مختصر ترجمہ کر کے مجموعہ میں شامل کر لیا ہے۔ جن فتاوی میں ذیلی عنوانات نہیں ہیں مثلا کفایت المفتی ، یا بعض فتاوی میں ایک ہی عنوان کے تحت کئی سوال و جواب ہوتے ہیں تو ان کو بقدر ضرورت عنوانات پر تقسیم کر دیا تا کہ قاری کو تلاش مسائل میں دشواری نہ ہو۔ مسائل کے اخذ میں اپنی بضاعت علم کی حد تک امعان نظر کے ساتھ احتیاط سے کام لیا گیا اختلاف مسائل میں فقہاء عظام کے تعبیری اختلاف اور خودار باب فتاوی کےذوق تحقیق کی بنا پر بعض مسائل میں بظاہر تضاد اور معارضہ بھی نظر آئے گا لیکن مائدہ علم کے خوشہ چین حضرات جانتے ہیں کہ قدیم و جدید مسائل طبائع کے اختلاف عرف کے انقلاب عموم بلوی نو ایجادات استنباط کے طرق نیز قیاس و استحسان اور اپنے فکر وفہم کی رسائی کی وجہ سے بعض مسائل میں یہ اختلاف ناگزیر ہے اس کی وجہ سے نہ کسی اہل فتویٰ پر حرف گیری ہو سکتی ہے نہ کسی کتاب پر عزل و ملامت کو روا رکھا جا سکتا ہے بلکہ قاری کا فرض ہے کہ وہ فطرت کی عطاء " جو ہر عقل" کو مرشد و رہنما بنا کر بحر فقہ میں غواصی کرے اور حقیقت کے لآلی کی طلب و جستجو کر کے خود بھی محفوظ ہو اور افراد امت کو بھی اپنی تحقیق انیق سے مسرور کرے ایسے مواقع پر ہم نے بھی اپنے علم و واقفیت کی انتہا تک اعتدال و توازن پیدا کرنے اور مسئلہ کی راج صورت پیش کرنے کی سعی کی ہے جیسا کہ قارئین دوران مطالعه بار بار ملاحظه فرمائیں گے اس کے باوجود اگر کوئی خیر خواہ مشفق کسی لغزش و فرو گذاشت پر انتباہ فرما ئیں گے تو ہم یقینا ان کیلئے دعا گو اور شکر گزار ہوں گے۔ سکتہ چینوں سے کوئی غرض نہیں کیونکہ دشمنوں کی حرف گیری پر نہ ہو واصف ملول نقد دل بازار رسوائی میں پرکھا جائے ہےJame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی darse nizami | درس نظامی Wifaq ul Madaris | وفاق المدارسUrdu Fatawa | اردو فتاوٰی

Share

Share Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی

Help others discover this Android app.

Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی

Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی

Free

Get