https://andro.io/app/hayatesahaba
Hayat e Sahaba حیاۃ الصحابہ for  Android – Latest Version & Features app icon
Android app profile

Hayat e Sahaba حیاۃ الصحابہ for Android – Latest Version & Features

by

4.0 (0 ratings)
Power 100

Price

free

Version

Updated

Size

Bytes

Rate this app

How do you feel about Hayat e Sahaba حیاۃ الصحابہ?

Thanks for your feedback!

> 2.2k

Monthly Downloads

~$900

Estimated Cost

Screenshots

About Hayat e Sahaba حیاۃ الصحابہ

حضرات صحابہ کرام ؓ اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم ﷺ سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں ﷺ کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم ﷺ کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی تربیت سے ایسے عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول ﷺ کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام ؓ اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی ؒ کی تصنیف ہے جو بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی ؒ کے فرزند ہیں۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے،جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔اس کے بارے میں یہ امر ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر اس میں موجود روایات پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا،تاہم بحثیت مجموعی اس کا مطالعہ مفید رہے گاکتاب: حیاۃ الصحابہ – اردو (مکمل تین حصے)تالیف: مولانا محمد یوسف کاندھلویاردو ترجمہ: مولانا محمد یوسف کاندھلویناشر:شمع بک ایجنسی، لاہور

Share

Share Hayat e Sahaba حیاۃ الصحابہ

Help others discover this Android app.

Hayat e Sahaba حیاۃ الصحابہ

Hayat e Sahaba حیاۃ الصحابہ

Free

Get